کرکٹ سے سیاست کی دنیا میں آنے والے نوجوت سنگھ سدھو نے آج کہا کہ وہ پنجاب کو بچانے کے لئے کانگریس میں آئے ہیں اس لئے وہ کسی بھی لیڈر کے خلاف اور کہیں سے بھی الیکشن لڑنے کے لئے تیار ہیں ۔
کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی کی رہائش گاہ پر پارٹی میں شامل ہونے کے ایک دن بعد مسٹر سدھو نے
یہاں کانگریس ہیڈکوارٹر میں صحافیوں سے کہا کہ پنجاب کا وقار بحال کرنے کے لئے ان کی لڑائی ہے اور اسی مقصد سے وہ کانگریس میں شامل ہوئے ہیں ۔
کانگریس کی قیادت اس مہم میں انہیں جس لیڈر کے ماتحت اور جس سیٹ سے بھی الیکشن لڑنے کو کہے گی وہ پارٹی ہائی کمان کے حکم کا احترام کریں گے۔